ابنا: عراق پریس کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فیڈرل عدالت نے اتوار کے دن اسپیکر اسامۃ نجیفی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے حالیہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی فہرست سے ان کا نام کاٹ دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بعض سیاس گروہوں نے موصل پر دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے کے بعد نجیفی پر ملک کے ساتھ خیانت کرنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کا الزام لگا کر مقدمہ دائر کیا تھا۔ اسامۃ نجیفی اس کے بعد بغداد چھوڑکر ترکی فرار ہوگئے ہیں۔ اثیل النجیفی جو اسامۃ نجیفی کے بھائي ہیں اور موصل کے گورنر تھے چھبیس ہزار فوجیوں اور پولیس کے ہونے کے باوجود بغیر کسی مزاحمت کے موصل کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کےحوالے کرکے فرار کرگئے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا ہےکہ خیانت میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔
.......
/169